Home / انٹر نیشنل / شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید اور 4 دہشتگرد مارے گئے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید اور 4 دہشتگرد مارے گئے۔

راولپنڈی:نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید اور 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا اور کامیاب کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی صدام شہید ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر آپریشن دریائے کیتو کے شمال مغرب اسپن وام میں کیا گیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar