Home / دہشتگردی کے خلاف جنگ / شام میں القاعدہ کا سینیئر رکن امریکی ڈرون حملے میں ہلاک: پینٹاگون

شام میں القاعدہ کا سینیئر رکن امریکی ڈرون حملے میں ہلاک: پینٹاگون

شام میں القاعدہ کا سینیئر رکن امریکی ڈرون حملے میں ہلاک: پینٹاگون

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پینٹاگون نے کہا ہے کہ شام میں ایک امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا ایک سینیئر رکن ہلاک ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان میجر جان رگسبی نے ایک بیان میں کہا کہ آج شمالی مغربی شام میں القاعدہ کے سینیئر رکن عبدالحامد المطار کو ایک امریکی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب دو روز قبل جنوبی شام میں ایک امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ ستمبر میں بھی ایک امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کے ایک سینیئر رکن کو ادلب میں ہلاک کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جمعے کو کیے گئے حملے میں مزید کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے میں ایم کیو نائن ایئرکرافٹ استعمال کیا گیا۔میجر جان رگسبی کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے سینیئر رکن کو ختم کرنے سے اس دہشت گرد تنظیم کی کارکردگی پر اثر پڑے گا۔واضح رہے کہ ستمبر کے آخر میں پینٹاگون نے شمال مغربی شام کے قریب ادلب میں القاعدہ کے سینیئر رکن سلیم ابو احمد کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کیا تھا۔امریکی مرکزی کمانڈ نے کہا تھا کہ وہ علاقائی سطح پر حملوں کی منصوبہ بندی، فنڈنگ اور ان حملوں کی منظوری دینے کے ذمہ دار تھے۔مرکزی کمانڈ کے ترجمان میجر جان رگسبی نے مزید کہا کہ القاعدہ امریکہ اور ہمارے اتحادیوں کے لیے خطرہ ہے۔ القاعدہ بیرونی گروپس سے رابطوں، دوبارہ منظم ہونے اور آپریشنز کی منصوبہ بندی کے لیے شام کو بطور محفوظ پناہ گاہ استعمال کرتا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar