Home / انٹر نیشنل / سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا امریکا، بھارت معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار ، معاہدے کے خلاف قرارداد منظور

سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا امریکا، بھارت معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار ، معاہدے کے خلاف قرارداد منظور

سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا امریکا، بھارت معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار ، معاہدے کے خلاف قرارداد منظور
ا
مریکا، بھارت معاہدے کے پاکستان پر تشویشناک اثرات مرتب ہوں گے، امریکا، بھارت معاہدے سے خطے میں نئی سرد جنگ کا آغاز ہو جائےگا

امریکی کانگریس پاکستان کے تحفظات کے حل کیلئے کردار ادا کرے، قرارداد میں مطالبہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار نے امریکا، بھارت معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے امریکہ ،بھارت معاہدے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی جس کے مطابق امریکا، بھارت معاہدے کے پاکستان پر تشویشناک اثرات مرتب ہوں گے، امریکا، بھارت معاہدے سے خطے میں نئی سرد جنگ کا آغاز ہو جائےگا،امریکی کانگریس پاکستان کے تحفظات کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

بدھ کو سینیٹر لیفٹیننٹ (ر) عبدالقیوم کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا اجلاس ہوا چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ امریکہ، بھارت کے مابین سیٹلائٹ، جغرافیائی ڈیٹا کے تبادلے کا معاہدہ ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہاکہ امریکا، بھارت معاہدے سے علاقائی امن و استحکام کیلئے شدید خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ سینیٹر مشاہد اللہ حسین سید نے کہاکہ امریکا 21 ارب ڈالرز کی دفاعی مصنوعات، اسلحہ بھارت کو فروخت کر چکا، ہندوستان کے چین، نیپال، بنگلہ دیش، پاکستان کیساتھ تنازعات ہیں، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل ظلم و بربریت روا رکھے ہوئے ہے۔ سینیٹر محمد اکرم نے کہاکہ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول نے پاکستان، چین سے دوطرفہ جنگ کا اعلان کیا، پاکستان کو بھارت، امریکا تعاون، ہندوستانی عزائم سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

سینیٹر نعما ن وزیر نے کہاکہ پاکستان نے 27 فروری 2019ءکو جدید ترین مواصلاتی، ریڈیو ٹیکنالوجی سے انڈیا کو شکست دی، ہمیں دیکھنا ہے کہ کم سے کم وسائل میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی ادارے کی کارکردگی اورمنصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ بتایاگیاکہ بحرین نیشنل گارڈز، عراقی فورسز کو محافظ بکتر بند گاڑیاں، آرمرڈ پرسنل کیرئیر فراہم کیں، وی ٹی فور کی مقامی تیاری سے مستقبل میں بطور کلیدی جنگی ٹینک استعمال کریں گے۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ تمام تر مصنوعات کی جدید خطوط پر جانچ کرنے کیلئے سہولیات تعمیر کی ہیں، ہیوی انڈسٹریز نے گزشتہ 5 سال میں قومی خزانے کو مختلف مد میں 1.18 ارب روپے دئیے،پارلیمان کے تعاون سے مارگلہ ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ کمپنی کھڑی کی ہے،ہیوی انڈسٹریز پر حکومت نے 25.21 ارب روپے خرچ کیے، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے حکومت کو 70 ارب روپے کو بچت کرکے دی، عالمی سطح پر ابراہم، لیکلرک اور ٹی 90 ٹینکس کی لاگت 8 سے 13 ملین ڈالر ہے، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا صرف الخالد ٹینک 2.9 ملین ڈالر میں تیار کر رہا ہے۔

اجلاس کے دور ان سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار نے امریکا، بھارت معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا،سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار نے امریکا ،بھارت معاہدے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی۔ قرار داد کے مطابق امریکا، بھارت معاہدے کے پاکستان پر تشویشناک اثرات مرتب ہوں گے، امریکا، بھارت معاہدے سے خطے میں نئی سرد جنگ کا آغاز ہو جائے گا، امریکی کانگریس پاکستان کے تحفظات کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar