Home / پاکستان / سینتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخوراست ، ایف آئی اے اور پولیس کو جواب جمع نہ کرانے پر دوبارہ نوٹس ، جواب طلب

سینتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخوراست ، ایف آئی اے اور پولیس کو جواب جمع نہ کرانے پر دوبارہ نوٹس ، جواب طلب

سینتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخوراست ، ایف آئی اے اور پولیس کو جواب جمع نہ کرانے پر دوبارہ نوٹس ، جواب طلب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے امریکی شہری سینتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست پر سماعت کے دور ان پولیس اور ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر دوبارہ نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

منگل کو ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت عدالت میں پولیس اور ایف آئی اے نے جواب جمع نہ کرایا جس پر دوبارہ نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا گیا ۔

وکیل سینتھیا رچی نے کہاکہ یہ عدالت پہلے ہی ایف آئی اے کو سینتھیا رچی کے خلاف انکوائری کا حکم دے چکی ہے۔

وکیل سینتھیا نے استدعا کی کہ دیگر درخواستیں بھی یہ عدالت نمٹا چکی اسکو بھی نمٹا دیا جائے۔

جج جہانگیر اعوان نے کہاکہ فریقین کو جواب جمع کرانے دیں اس کے بعد دیکھتے ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar