Home / بزنس / سیاسی اور مذہبی دھرنوں نے معیشت کو 7 سالوں میں 1 ارب 16 کروڑ کا نقصان پہنچایا

سیاسی اور مذہبی دھرنوں نے معیشت کو 7 سالوں میں 1 ارب 16 کروڑ کا نقصان پہنچایا

Supporters of Pakistani radical religious party Tehreek-i-Labaik Ya Rasool Allah shout slogans during a sit-in protest in Islamabad, Pakistan, Friday, Nov. 10, 2017. Hundreds of Islamists have camped out on the edge of Pakistan's capital to demand the removal of the country's law minister over a recently omitted reference to the Prophet Muhammad in a constitutional bill. (AP Photo/B.K. Bangash)

گزشتہ 7 سالوں میں اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے 1 ارب 16 کروڑ کا نقصان پہنچا، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنے سے معیشت کو ساڑھے 75 کروڑ کا نقصان ہوا،وزارت داخلہ کا وقفہ سوالات کے دور ان جواب

اسلام آباد (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف سمیت مختلف جماعتوں کے دھرنوں سے ملکی معیشت کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں جس کے مطابق گزشتہ 7 سالوں میں اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے 1 ارب 16 کروڑ کا نقصان پہنچا۔

وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں دھرنوں سے معیشت کو سب سے زیادہ نقصان ہوا،سندھ اور بلوچستان میں دھرنے سے معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،اسلام آباد کے 2013 کے دھرنے سے معیشت کو 3 کروڑ 32 لاکھ کا نقصان ہوا۔وزارت داخلہ کے مطابق تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنے سے معیشت کو ساڑھے 75 کروڑ کا نقصان ہوا۔وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں 2016 کے دھرنے سے 21 کروڑ کا معاشی نقصان ہوا،2017 کے دھرنے سے 14 کروڑ۔ 2018 کے دھرنے سے ڈیڑھ کروڑ کا نقصان ہوا،پنجاب میں دھرنوں سے ساڑھے 31 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچا۔وزارت داخلہ کے مطابق کے پی میں دھرنوں سے 2 کروڑ 93 لاکھ روپے معیشت کو نقصان پہنچا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar