Home / پاکستان / سکھ یاتریوں کو ویزا کے بغیر کرتارپور آنے کی اجازت ہے،وزارت داخلہ

سکھ یاتریوں کو ویزا کے بغیر کرتارپور آنے کی اجازت ہے،وزارت داخلہ

سکھ یاتریوں کو ویزا کے بغیر کرتارپور آنے کی اجازت ہے،وزارت داخلہ
یاتریوں کے پاس امیگریشن کلیئرنس کے لیے انڈین پاسپورٹ ساتھ لانا ضروری ہے ،سکھ یاتری طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کرتارپور واپس جا سکتے ہیں، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ سکھ یاتریوں کو ویزا کے بغیر کرتارپور آنے کی اجازت ہے،یاتریوں کے پاس امیگریشن کلیئرنس کے لیے انڈین پاسپورٹ ساتھ لانا ضروری ہے ،سکھ یاتری طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کرتارپور واپس جا سکتے ہیں۔

جمعرات کو وقفہ سوالات کے دور ان اپنے تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے کہاکہ یاتریوں کے پاس امیگریشن کلیئرنس کے لیے انڈین پاسپورٹ ساتھ لانا ضروری ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہاکہ سکھ یاتری طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کرتارپور واپس جا سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق انڈین حکام دس دن پہلے آنے والوں کا ڈیٹا شیئر کر دیتے ہیں،ڈیٹا خفیہ ایجنسیوں کو کلیرنس کے لیے بھجوایا جاتا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق کلیرنس کے بعد یاتریوں کو کرتارپور راہداری میں آنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar