Home / انٹر نیشنل / سکاٹ لینڈ میں مے خانے اور ریستوران کھل گئے

سکاٹ لینڈ میں مے خانے اور ریستوران کھل گئے

سکاٹ لینڈ میں مے خانے اور ریستوران کھل گئے

ملک میں بیشتر رسیتورانٹس نے ڈسپوزیبل برتن اور چھری کانٹے استعمال کرنا شروع کر دئیے

ایڈن برگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکاٹ لینڈ میں مارچ میں نافذ کیے گئے لاک ڈاون کی پابندیوں کو مزید نرم کرتے ہوئے ملک کے مے خانے اور ریستورانٹس کو کھول دیا گیا ۔

اب ملک میں حمام، شراب خانے، ریستورانٹس، سنیما، سیاحتی مقامات، عبادت کی مقامات اور بچوں کے تمام جگہیں کھلیں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سکاٹ لینڈ کی وزیر نکولا سٹرجین کا کہنا تھا کہ لاک ڈان ختم کرنے کی جانب یہ سب سے بڑے اقدامات ہیں۔

تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو وائرس دوبارہ سے زور پکڑ سکتا ہے۔تاہم اس سلسلے میں ایک ریستوران کے مالک کا کہنا تھا کہ انھوں نے ریستوران کے باتھ روم میں آٹو میٹک نلکے اور سامان لگا دیا ہے اور ہر ہفتے ریستوران کی مکمل صفائی کی جا رہی ہے۔جبکہ ملک میں بیشتر رسیتورانٹس نے ڈسپوزیبل برتن اور چھری کانٹے استعمال کرنا شروع کر دیے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar