Home / پاکستان / سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس

یکم جنوری 2020 سے ستمبر 2020 تک کی ججز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ججز نے زیراءلتوا مقدمات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوئے ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس مسٹر جسٹس منظوراحمد ملک کی زیرصدارت والے پہلے اجلاس میں ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج محمد امیر بھٹی اورصوبہ بھر کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز سمیت دیگر افسران شریک ہوئے جس میں مقدمات بروقت نمٹانے کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں یکم جنوری 2020 سے ستمبر 2020 تک کی ججز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ججز نے زیراءلتوا مقدمات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ جسٹس منظور احمد ملک نے انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز کی کارکردگی کو سراہا اور زیر التوا ءمقدمات کو قانون کے مطابق جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کی انسداد دہشتگردی عدالتوں میں 80 مقدمات زیرالتوا ءہیں جن میں لاہور ڈویژن میں 11 مقدمات زیرلتوا ءہیں۔دوسرا اجلاس دن گیارہ بجے شروع ہوا۔

اجلاس میں ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی، چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، آئی جی پولیس انعام غنی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا، سیکرٹری فنانس محمد عبداللہ سنبل، سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون، آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے، سی سی پی او عمر شیخ، ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن ڈاکٹر مسعود سلیم اور تمام آرپی اوز سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں انسداد دہشتگردی کے مقدمات کو نمٹانے کے حوالے سے پولیس، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، جیل، ہوم اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔جسٹس منظوراحمد ملک کی پولیس سمیت دیگر محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنے، پولیس کو انسداد دہشتگردی مقدمات کے بروقت چالان عدالتوں میں پیش کرنے اور انسداد دہشتگردی کے مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی اقدامات کا حکم دیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar