Home / دہشتگردی کے خلاف جنگ / سامبیسا میں بوکو حرام کے ٹھکانے پر بمباری، 37 دہشت گرد ہلاک

سامبیسا میں بوکو حرام کے ٹھکانے پر بمباری، 37 دہشت گرد ہلاک

سامبیسا میں بوکو حرام کے ٹھکانے پر بمباری، 37 دہشت گرد ہلاک
ابوجا(ڈیلی پاکستان آن لائن)مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں 37 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔فوج کے ترجمان اونیما نواچکوا نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ فوجی یونٹوں نے گزشتہ روز صوبہ بورنو کے جنگل سامبیسا میں بوکو حرام کے خلاف “حدین کائی” آپریشن کیا۔نواچکوا کے مطابق آپریشن میں 37 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا اور اسلحہ، گاڑیوں، پیٹرول اور ایمونیشن کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں آپریشنوں کے باوجود دہشت گرد تنظیم بوکو حرام، افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک، نائیجیریا میں سلامتی کے لئے سنجیدہ خطرہ بنی ہوئی ہے۔بوکو حرام نے 2000 کی دہائی کے آغاز میں نائیجیریا میں تخریبی کاروائیوں کا آغاز کیا۔ 2009 سے لے کر اب تک تنظیم کی طرف سے کئے گئے اجتماعی دہشتگردانہ حملوں میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دہشت گرد تنظیم 2015 سے اب تک ملک کے سرحدی ہمسایہ ممالک کیمرون، چاڈ اور نائجر میں بھی حملے کر رہی ہے۔ تنظیم کے چاڈ جھیل کے حملوں میں کم از کم 2 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar