Home / شوبز / سازشی کبھی سکون سے نہیں رہ سکتا، مائرہ خان

سازشی کبھی سکون سے نہیں رہ سکتا، مائرہ خان

ایماندار ی اور محنت سے کام کرنے والے فنکار ایک دن ضرور اپنی منزل حاصل کرتے ہیں ‘مائرہ خان

اچھے اور برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں ،کسی کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی سُکھی نہیں رہ سکتے

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ایماندار ی اور محنت سے کام کرنے والے فنکار ایک دن ضرور اپنی منزل حاصل کرتے ہیں ،اچھے اور برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں ،کسی کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی سُکھی نہیں رہ سکتے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے ٹی وی ڈراموں کے ذریعے شہرت ملی اور پھر بڑی سکرین میرا مقدر بنی اور وہاں سے میں بالی ووڈ تک پہنچ گئی ۔

میرا یقین ہے کہ کوئی اداکار ایمانداری اور محنت سے کام کرے تو وہ ناکام نہیں ہو سکتا اور میں اس کی مثال ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو میں نے کامیابی کی سیڑھیوں پر قدم رکھا ہے اور میری منزل ابھی دورہے جس کے لئے ہر وقت سوچ بچار کرتی ہوں ۔ میں دوسروں کے لئے ہمیشہ مثبت سوچتی ہوں اور ان سے بھی ایسی ہی توقع رکھتی ہوں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar