Home / پاکستان / رپورٹ جمع نہ کروانے پر آئی جی اسلام آباد،سیکرٹری وزارتِ داخلہ سمیت دیگر کو 20، 20 لاکھ روپےکا جرمانہ

رپورٹ جمع نہ کروانے پر آئی جی اسلام آباد،سیکرٹری وزارتِ داخلہ سمیت دیگر کو 20، 20 لاکھ روپےکا جرمانہ

رپورٹ جمع نہ کروانے پر آئی جی اسلام آباد،سیکرٹری وزارتِ داخلہ سمیت دیگر کو 20، 20 لاکھ روپےکا جرمانہ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے لاپتہ شہری سلمان فاروق کی درخواست پر سماعت

عدالت نے رپورٹ جمع نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد پولیس، ایس پی انویسٹیگیشن ایس ایچ او سیکرٹری وزارتِ داخلہ کو 20، 20 لاکھ روپے جرمانے کاحکم دیدیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے لاپتہ شہری سلمان فاروق کی درخواست پر سماعت کے دور ان نمائندہ اسلام آباد پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ جمع نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد پولیس، ایس پی انویسٹیگیشن ایس ایچ او سیکرٹری وزارتِ داخلہ کو 20، 20 لاکھ روپے جرمانے کاحکم دیدیا ۔

جمعرات کو کیس کی سماعت سنگل بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ۔

دور ان سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے نمائندہ اسلام آباد پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ جمع نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد پولیس، ایس پی انویسٹیگیشن ایس ایچ او سیکرٹری وزارتِ داخلہ کو جرمانہ کر دیا ۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد پولیس، ایس پی انویسٹیگیشن ایس ایچ او سیکرٹری وزارتِ داخلہ کو 20، 20 لاکھ جرمانہ اور محکمانہ کارروائی کا حکم دیا ۔

وزارت داخلہ اور پولیس کے نمائندہ افسر عدالت پیش ہوا ،پولیس کی جانب سے جواب جمع کرنے کے لئے مزید وقت کی استدعا کی گئی ۔ نمائندہ پولیس نے کہاکہ جے آئی ٹی بنائی گئی ہیں مگر ابھی رپورٹ تیار نہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ سیف سٹی پراجیکٹ سے لوگوں کی زاتی تصاویر واٹس ایپ کرتے ہو، اس پر آپ لوگوں کی نظر ہوتی ہیں، انہوںنے کہاکہ سیف سٹی پراجیکٹ کے ہوتے ہوئے بندے کو اٹھایا جاتا ہے اور آپ لوگوں کو کچھ نظر نہیں آتا،پولیس کے علاوہ کسی ایجنسی کو اٹھانے کی اجازت نہیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar