Home / انٹر نیشنل / دنیا 2022کے آخر تک معمول پر آ جائےگی، بل گیٹس

دنیا 2022کے آخر تک معمول پر آ جائےگی، بل گیٹس

دنیا 2022کے آخر تک معمول پر آ جائےگی، بل گیٹس

حکومتیں مستقبل میں آنے والی وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردیں،انٹرویو

واشنگٹن اپریل 26 (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے امید کا اظہار کیا کہ 2022کے آخر تک دنیا معمول کے مطابق چلنا شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا ویکسینیشن بڑے پیمانے میں دستیاب ہو گی جو کہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے میں مدد دے گی۔

بل گیٹس کے مطابق 2022تک کورونا کیسز مکمل طور پر ختم نہیں ہونگے تاہم ان میں واضح کمی آ جائےگی۔

ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتیں مستقبل میں آنے والی وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ابھی سے تیاری کرنا شروع کر دینی چاہئے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar