Home / پاکستان / دستور پاکستان کے تحت مسلم اور غیر مسلم سب پاکستانی اوربرابر کے شہری ہیں‘ شہباز شریف

دستور پاکستان کے تحت مسلم اور غیر مسلم سب پاکستانی اوربرابر کے شہری ہیں‘ شہباز شریف

دستور پاکستان کے تحت مسلم اور غیر مسلم سب پاکستانی اوربرابر کے شہری ہیں‘ شہباز شریف

11اگست1947کی قائداعظم کی تقریر اقلیتوں کے لئے پاکستان کی سوچ کا مظہر ہے‘ صدر مسلم لیگ (ن)

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دستور پاکستان کے تحت مسلم اور غیر مسلم سب پاکستانی اوربرابر کے شہری ہیں،11اگست1947کی قائداعظم کی تقریر اقلیتوں کے لئے پاکستان کی سوچ کا مظہر ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ریاست اور معاشرہ قائداعظم کی اسی سوچ پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر کاربند ہے،دستور پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، ان کے اطلاق میں خامیوں کو دور کرکے صورتحال مزید بہتر بنانا ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ غیرمسلموں سے بہترین سلوک، رواداری، صلہ رحمی اسلام کے سنہری اصول ہیں،قیام پاکستان، تعمیر پاکستان اور دفاع پاکستان سمیت ہر محاذ پر غیرمسلم پاکستانیوں نے تاریخی کردار ادا کیا ہے،پاکستان کی تعمیر، ترقی، خوشحالی کے لئے خدمات پر غیرمسلم پاکستانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،تعلیم اور صحت کے شعبے میں خاص طورپر غیرمسلم پاکستانیوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم اور غیرمسلم پاکستانیوں سے مل کر پاکستان کا خوبصورت متنوع اور کثیرالشراکتی جمہوری معاشرہ وجود میں آتا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar