Home / پاکستان / خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا قدم، اب یہ والے کام سرکاری خرچے پر نہیں ہوں گے

خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا قدم، اب یہ والے کام سرکاری خرچے پر نہیں ہوں گے

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج و معالجے پر پابندی عائد کردی۔

صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق سرکاری فنڈز پر بیرون ملک ورکشاپ اور سیمینارز میں شرکت پر بھی پابندی ہوگی ،حکومت کے خرچ پر فائیو اسٹار ہوٹلز میں ورکشاپ اور سیمینارز کا انعقاد بھی نہیں کیا جاسکے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تین سال سے خالی آسامیوں کو محکمہ خزانہ کی مشاورت سے ختم کیا جائے گا اور محکمہ خزانہ کی اجازت کے بغیر خالی پوسٹوں پر بھرتی اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے ہدایت نامہ انتظامی سیکرٹریز ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جاری کردیا گیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar