Home / انٹر نیشنل / خود کو قرنطینہ کیوں نہیں کیا، بالی ووڈ کے تین اداکار گرفتار

خود کو قرنطینہ کیوں نہیں کیا، بالی ووڈ کے تین اداکار گرفتار

ممبئی: جنوری 05 ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ممبئی پولیس نے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی سہیل خان، ارباز خان اور بھتیجے نروان خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تینوں اداکار کرونا سے متعلق حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر گرفتار ہوئے.
رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار سہیل خان ، ان کے بیٹے نروان خان اور ارباز خان 25 دسمبر کو متحدہ عرب امارات سے بھارت واپس پہنچے تھے جہاں انہوں نے قانون کے مطابق قرنطینہ ہونے کے بجائے گھروں کی راہ لی. رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں افراد کو واپسی پر ممبئی کے تاج ہوٹل میں 14 دن تک قرنطینہ کرنا تھا لیکن یہ 26 دسمبر کی صبح ہی گھر چلے گئے جس کے بعد بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے تینوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔
بی ایم سی کی جانب سے شکایت پر پولیس نے ایک ہفتے تک معاملے کی تحقیقات کیں جس کے بعد اب تینوں کے خلاف قرنطینہ قانون کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کیس فائل ہونے کے بعد پولیس نے تینوں کو ان کے گھر کے قریب باندرہ کے فائیو اسٹار ہوٹل میں الگ الگ قرنطینہ کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تینوں افراد میں تاحال کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں لیکن ریاستی قانون کے مطابق انہیں 14 روز تک لازمی قرنطینہ میں رہنا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar