Home / پاکستان / خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں آٹھ اکتوبر کو طلب کر لیاگیا

خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں آٹھ اکتوبر کو طلب کر لیاگیا

خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں آٹھ اکتوبر کو طلب کر لیاگیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں طلب کیا گیا ۔خواجہ آصف کو آٹھ اکتوبر گیارہ بجے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بھجوایا گیا ہے ۔

خواجہ آصف کو جاری نوٹس میں غیر ملکی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کو بھی نیب میں پیش ہونے کے لئے پابند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر الیاس سلمان کو مشترکہ تحقیقاتی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا کہا گیا،خواجہ آصف کو لی گئی تنخواہ سمیت دیگر تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

نیب نوٹس میںخواجہ آصف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست جمع کروائیں، خواجہ آصف کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اقامہ معاہدے بھی نیب کو جمع کروائیں۔

نوٹس میں یہ بھی استفسار کیا گیاہے کہ اقامہ کی مدت معیاد کب ختم ہوئی۔ نیب نوٹس میں اقامہ معاہدے کیخلاف ورزی کی وجوہات بھی پوچھی گئی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar