Home / پاکستان / حکومت نے گذشتہ دو سال میں مالی خسارہ پرقابوپانے کیلئے 7.8 ارب ڈالرکاقرضہ حاصل کیا.

حکومت نے گذشتہ دو سال میں مالی خسارہ پرقابوپانے کیلئے 7.8 ارب ڈالرکاقرضہ حاصل کیا.

اسلام آباد۔21اکتوبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی حکومت نے گذشتہ دو سال میں مالی خسارہ پرقابوپانے کیلئے 7.8 ارب ڈالرکاقرضہ حاصل کیا اوریہ موجودہ حکومت کی جانب سے پہلے دوسالوں میں حاصل کردہ قرضوں کا حقیقی حجم ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی قرضہ اورواجبات میں 17 ارب ڈالر اضافہ کے حوالہ سے جو اعدادوشمارجاری کئے ہیں اس کو بہترطورپرسمجھنے کیلئے اس کی وضاحت ضروری ہے۔ترجمان نے کہا کہ بیرونی قرضہ اورواجبات کے اعدادوشمار چارعناصر یعنی بیرونی سرکاری قرضہ، سرکاری کاروباری اداروں کا قرضہ، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ واجبات اور نجی شعبہ کے بیرونی قرضہ پرمبنی ہوتے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ جون 2018سے لیکرجون 2020 تک کی مدت میں حکومت نے پہلے دوسالوں میں مالی خسارہ پرقابوپانے کیلئے 7.8 ارب ڈالرکاقرضہ (44 فیصد اضافہ) حاصل کیا، 7.8 ارب ڈالر موجودہ حکومت کی جانب سے پہلے دوسالوں میں حاصل کردہ قرضہ کا حقیقی حجم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بات قابل توجہ ہے کہ اضافی قرضہ کثیرجہتی اوردوطرفہ ترقیاتی شراکت داروں سے حاصل کیاگیا جبکہ کمرشل ذرائع سے حاصل قرضہ کا حصہ واپس بھی کیاگیا۔ کثیرجہتی اوردوطرفہ ترقیاتی شراکت داروں سے جوقرضہ حاصل کیاگیا وہ کم لاگت اورطویل المعیادہے جس نے موجودہ حکومت کے دورمیں بیرونی سرکاری قرضہ کی پائیداریت کو بڑھانے میں اپناکرداراداکیا۔
ترجمان نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے فارن ایکسچینج واجبات کا حجم 4.8 ارب ڈالر(27 فیصد اضافہ) ہے، اسے سرکاری قرضہ نہیں سمجھنا چاہئیے کیونکہ یہ سٹیٹ بینک کے کیش بیلنس اورنقداثاثوں کومتوازن بناتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نجی شعبہ نے بیرونی ذرائع سے 2.9 ارب ڈالر(16 فیصد اضافہ) کا قرضہ حاصل کیا جو ایک مثبت امرہے اوراس سے نجی شعبہ کی اندرونی سرمایہ کاری کیلئے بیرونی ذرائع سے قرضہ جات حاصل کرنے کی استعداد کی عکاسی ہورہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ سرکاری کاروباری اداروں نے مالیاتی ضروریات زیادہ ترترقیاتی اخراجات سے متعلق ضروریات کیلئے 2.2 ارب ڈالر(13 فیصد اضافہ) کا قرضہ حاصل کیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar