Home / بزنس / حکومت نے پٹرول مہنگا کر کے بقرہ عید پر غریب عوام کی گردن پر چھری چلا دی

حکومت نے پٹرول مہنگا کر کے بقرہ عید پر غریب عوام کی گردن پر چھری چلا دی

حکومت نے پٹرول مہنگا کر کے بقرہ عید پر غریب عوام کی گردن پر چھری چلا دی

پیٹرول 3.86 روپے، ڈیزل 5 روپے مہنگا کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث کیا گیا، خزانہ ڈویژن

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔

خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 97 فی لیٹر پیسے اضافے سے 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے سے 62 روپے 86 پیسے کردی گئی ہے۔

خزانہ ڈویژن کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق 12 بجے سے ہوگیا

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar