Home / انٹر نیشنل / حوثی باغی کم سن بچوں کو جنگ میں جھونک رہے ہیں‘اقوام متحدہ

حوثی باغی کم سن بچوں کو جنگ میں جھونک رہے ہیں‘اقوام متحدہ

حوثی باغی کم سن بچوں کو جنگ میں جھونک رہے ہیں‘اقوام متحدہ

34 مختلف سکولوں سے سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو جنگ کے لیے بھرتی کیا گیا

اقوام متحدہ نے حوثیوں کے بچوں کو جنگ میں جھونکنے کے ہتھکنڈے کا پردہ چاک کر دیا

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے ماہرین کی تیار کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں ایران نواز حوثی باغی کیسے کم سن بچوں کو جنگ میں جھونک رہے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے اپنے زیرتسلط علاقوں کے اسکولوں پر اپنا فوجی نظریہ مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اساتذہ کو کہا جا رہا ہے کہ وہ طلبا کو جنگ کے محاذ پرجانے کی ترغیب دیں اور انہیں حوثیوں کی حمایت کے نعرے سکھائیں۔اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مئی2015ءسے جون 2020ء تک حوثیوں، وزارت تعلیم وتربیت کے کے عہدیداروں، اساتذہ اور رضا کاروں نے تعلیم کے شعبے کو بڑے پیمانے پر بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کرنے کے لیے استعمال کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکولوں سے بچوں کی بھرتی کی پالیسی کے تحت صعدہ، صنعا، تعز، ذمار، عمران، ریمہ، حجہ اور اب کے 34 اسکولوں سے سیکڑوں بچوں اور بچیوں کو جنگ کے لیے بھرتی کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016ءسے حوثیوں کے زیرانتظام اسکولوں میں تدریس کے فرائض انجام دینے والے 8 ہزار اساتذہ تنخواہیں نہ ملنے اور بلیک میلنگ کے تدریس چھوڑ کر دوسرے کام کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حوثیوں کے زیرانتظام علاقوںمیں نہ صرف پہلے سے موجود اساتذہ نے ملازمت ترک کرنا شروع کی بلکہ مزید نئے لوگ بھی بھرتی نہیں ہوئے۔ اس دوران حوثیوںنے اپنے حامی اور رضا کار اساتذہ کی مدد سے اسکولوں میں اپنے نظریات اور افکار کی ترویج کے لیے انہیں پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar