Home / پاکستان / جس ملک میں وزیراعظم کا 2 لاکھ میں گزارا نہیں وہاں عام آدمی چند ہزار روپے میں کیسے گزارا کرے؟ شہباز شریف

جس ملک میں وزیراعظم کا 2 لاکھ میں گزارا نہیں وہاں عام آدمی چند ہزار روپے میں کیسے گزارا کرے؟ شہباز شریف

Shahbaz Sharif, brother of ousted Pakistani prime minister Nawaz Sharif, and head of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), addresses a press conference after his brother's sentencing, in Lahore on July 6, 2018. Pakistan's former prime minister Nawaz Sharif was sentenced in absentia to 10 years in prison by a corruption court in Islamabad on July 6, lawyers said, dealing a serious blow to his party's troubled campaign ahead of July 25 elections. / AFP PHOTO / ARIF ALI

جس ملک میں وزیراعظم کا 2 لاکھ میں گزارا نہیں وہاں عام آدمی چند ہزار روپے میں کیسے گزارا کرے؟ شہباز شریف

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ ختم کرنے کی مخالفت کردی۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ ختم کرنا ظلم کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم کا 2 لاکھ میں گزارا نہیں تو سرکاری ملازم چند ہزار میں کیسے گزارا کرے؟

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت پورے پاکستان کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کرچکی ہے اور موجودہ حکومت سرکاری ملازمین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کے لیے بری خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے خلاف ظالمانہ اقدامات برداشت نہیں کریں گے اور اس موقع پر سرکاری ملازمین اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ظالم حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

صدر ن لیگ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط قوم کے گلے کا پھندا بن چکی ہیں اور ثابت ہوگیا کہ یہ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی غلام حکومت ہے جب کہ عوام پر ظلم ڈھانے والوں نے کہاتھا کہ خود کشی کرلیں گے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 21-2020 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جب کہ گزشتہ دنوں ہی ایک خبر سامنے آئی ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بھی 55 سال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar