Home / پاکستان / جب بھی نواز شریف کا نام آتا ہے تو عوام کے ذہنوںمیں ترقی، تعمیر اور امن کا خیال آتا ہے ‘ مریم نواز

جب بھی نواز شریف کا نام آتا ہے تو عوام کے ذہنوںمیں ترقی، تعمیر اور امن کا خیال آتا ہے ‘ مریم نواز

جب بھی نواز شریف کا نام آتا ہے تو عوام کے ذہنوںمیں ترقی، تعمیر اور امن کا خیال آتا ہے ‘ مریم نواز

29 اپریل کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، شیر کے نشان پر مہر لگا کر مفتاح اسماعیل کو کامیاب کروائےں‘ ویڈیو پیغام

لاہور اپریل 26 (ڈیلی پاکستان آن پاکستان) مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ جب بھی نواز شریف کا نام آتا ہے تو عوام کے ذہنوںمیں ترقی، تعمیر اور امن کا خیال آتا ہے ،نوازشریف نے کراچی سمیت پورے ملک کو امن دیا، مسلم لیگ (ن)نے دو سال میں کراچی میں گرین لائن بنائی، موجود نااہل حکومت ابھی تک گرین لائن کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا پائی۔این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت میں جاری کئے گئے.

اپنے ویڈیو بیان میں مریم نواز نے کہا کہ میں کراچی آ کر این اے 249 کے لوگوں سے مل کر دل کی کچھ باتیں کرنا چاہتی تھی، میں کچھ آپ کی بھی سننا چاہتی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے میں آپ سب کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی ۔

انہو ں نے کہا کہ این اے 249 میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، اگر مفتاح اسماعیل کامیاب ہوئے تو وہ حلقے کے ہر گھر تک پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے،اگر مفتاح اسماعیل کو ووٹ دیں گے تو حلقے کی حالت بدل جائے گی، 29 اپریل کو احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، شیر کے نشان پر مہر لگا کر مفتاح اسماعیل کو کامیاب کروائےں،مجھے امید ہے کہ آپ سہی فیصلہ کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar