Home / پاکستان / تمام مکاتب فکراپنے درمیان محبت، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا قائم کر نیکی خلوص دل سے کو شش کریں گے

تمام مکاتب فکراپنے درمیان محبت، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا قائم کر نیکی خلوص دل سے کو شش کریں گے

تمام مکاتب فکراپنے درمیان محبت، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا قائم کر نیکی خلوص دل سے کو شش کریں گے

محرم الحرام کے اجتماعات میں احتیاطی تدابیر اور مسلکی رواداری کے فروغ کیلئے مشترکہ اعلامیہ جاری
عوامی پلیٹ فارم سے اپنے مخالفین کے خلاف طعن و تشنیع سے مکمل اجتناب کیا جائیگا، ایس اوپیز پر مکمل عملدر آمد یقینی بنایا جائیگا ، پیر نور الحق قادری

تمام اکابر علماءکرام عوام میں انتشار پھیلانے والے عناصر سے بے زاری اور لا تعلقی کا اظہار کریں،وفاقی وزیر مذہبی امور کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محرم الحرام میں تمام مکاتب فکراپنے درمیان محبت، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا قائم کر نیکی خلوص دل سے کو شش کریں گے۔

محرم الحرام کے تناظر میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت علما کرام اور دیگر محکموں کا مشاورتی اجلاس وزارت میں منعقد ہوا۔

مشاورتی اجلاس میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ صحت، ضلعی انتظامیہ ، این سی او سی سمیت مسالک کے نمائندہ علما کرام علامہ عارف واحدی، سید بزرگ شاہ الازہری، ڈاکٹر طفر جلالی، مولانا شریف ہزاروی و دیگر نے شرکت کی اور محرم الحرام کے اجتماعات میں احتیاطی تدابیر اور مسلکی رواداری کے فروغ کیلئے مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق ظاہر کیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس کے مطابق تمام مکاتب فکراپنے درمیان محبت، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا قائم کر نیکی خلوص دل سے کو شش کریں گے۔

مسلکی تنازعات کو باہم مشاورت، افہام و تفیہم اور سنجیدہ مکا لمے کے اصولوں کی روشنی میں طے کریں گے۔

عوامی پلیٹ فارم سے اپنے مخالفین کے خلاف طعن و تشنیع سے مکمل اجتناب کیا جائیگا۔

کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے محرم الحرام میں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

علماء کرام اور خطباء واقعہ کربلا کے تناظر میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وجبر کو دنیا تک پہنچائیں۔

اس سے قبل پیر نور الحق قادری نے علما کو بتایا کہ ملک دشمن عناصر مسلکی تعصب کو ہوا دے کر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،تمام اکابر علماءکرام عوام میں انتشار پھیلانے والے عناصر سے بے زاری اور لا تعلقی کا اظہار کریں۔

کسی سوچ اور فکر کو اپنانا غلط نہیں بلکہ دوسروں پر مسلط کرنا غلط ہے.

ذکر اہل بیت کی مجالس اور عزاداری جلوسوں میں کورونا وبا سے احتیاطی تدابیر کو لازمی اختیار کرنا ہو گا، ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کافی بہتر ہے تاہم معمولی لا پرواہی تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

پاکستان واحد ملک ہے جہاں کورونا وبا کے دوران مساجد کھلی رہیں، علما نے ایس اوپیز پر موثر عمل درآمد کیا، علما کرام کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کی روک تھام اوربین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومتی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ گفتگو اور بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر کامحاسبہ ہونا چاہیے.

سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے بتایا کہ دنیا بھر بالخصوص ہمسایہ ملک سے مسلکی منافرت اور نفرت انگیز مواد کی اشاعت کی روک تھام کیلئے وزارت اپنا کردار ادا کر رہی ہے، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام مسالک کے علما کرام ایک دوسرے کی مساجد اور مدارس کے خیر سگالی دورے کریں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar