Home / بزنس / تمام انڈسڑیاں اور فیکٹریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرسکیں گی‘ نوٹیفکیشن جاری

تمام انڈسڑیاں اور فیکٹریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرسکیں گی‘ نوٹیفکیشن جاری

تمام انڈسڑیاں اور فیکٹریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرسکیں گی‘ نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی بہتر صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صنعتوں کے اوقات کار بڑھا دیئے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام انڈسڑیاں اور فیکٹریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرسکیں گی۔

تعمیرات سے متعلقہ تمام شعبہ جات اور کاروبار بھی پورے ہفتہ کام کریں گے۔

کیپٹن(ر)محمد عثمان کے مطابق کورونا وائرس سے بچا ﺅکے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنیوالے کاروبار فوری بند کر دیے جائیں گے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے لگائی گئی گزشتہ پابندیاں اسی طرح نافذالعمل رہیں گی۔ صنعتوں کے اوقات کار بڑھانے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar