Home / شوبز / تعلیم سے انسان میں شعور آتا ہے جسکے معاشرے پر مثبت اثرات ہوتے ہیں ‘مہوش حیات

تعلیم سے انسان میں شعور آتا ہے جسکے معاشرے پر مثبت اثرات ہوتے ہیں ‘مہوش حیات

لاہور 14 فروری(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ تعلیم سے انسان میں شعور آتا ہے اور اس کے مجموعی طو ر پر معاشرے پر مثبت اثرات ہوتے ہیں ،کسی بھی شعبے میں ترقی کےلئے تعلیم کا حصول نا گزیر ہے ۔

ایک انٹر ویو میں مہوش حیات نے کہا کہ پاکستان میں اب تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور خاص طو رپر وہ والدین جو تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہے وہ کم وسائل ہونے کے باوجود اپنا پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کو تعلیم دلوارہے ہیں اور ایسے والدین حقیقی معنوںمیں رشک کرنے کے قابل ہیں۔ مہوش حیات نے کہا کہ ضروری نہیں کہ آپ تعلیم حاصل کر کے کسی بڑے عہدے پر پہنچیں بلکہ اس سے انسان میں شعور آتا ہے اور ہمارے معاشرے کو اسی کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا مشاہدہ ہے کہ تعلیم یافتہ لو گ تجربہ حاصل کرنے کے بعد زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کرتے ہیں جبکہ تعلیم کے بغیر تجربہ رکھنے کے باوجود لوگوں کو آگے بڑھنے میں مشکلات کاسامنا رہتا ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar