Home / صحت / تربوز کھائیں، صحت مند رہیں ، تربوز کے پانی کا ایک کپ میں 46 کیلوریز دیتا ہے. ماہرین

تربوز کھائیں، صحت مند رہیں ، تربوز کے پانی کا ایک کپ میں 46 کیلوریز دیتا ہے. ماہرین

تربوز کو اپنی روز مرہ غذا کا حصہ بنا لینے سے کورونا سمیت کسی بھی وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے. غذائی ماہرین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تربوز کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے. تربوز ایک ایسا پھل ہے جو شدید گرمی کے موسم میں پیدا ہوتا ہے اور یہ ہر خاص و عام کی دسترس میں ہوتا ہے۔ مئی اور جون میں ملک کے کسی بھی شہر میں جائیں تو ہر ایک شاہراہ پر ڈھیروں کے ڈھیر تربوز گزرنے والوں کو اپنی جانب لازماً متوجہ کرتے ہیں۔ ملک کے کچھ علاقوں میں تربوز فی کلو کی قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں اسکی قیمت اسکے سائز اور دکاندار اور خریدار کی مشاورت سے طے کی جاتی ہے اور تربوز کم قیمت کے باعث ہر خاص و عام کی دسترس میں ہوتا ہے۔
تربوز اپنی غذائیت کے اعتبار سے بھی مرغوب اور زود ہضم غذا سمجھا جاتا ہے۔ کورونا کی وبا میں جب انسانی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے جتن کیے جا رہے ہیں، ایسے میں طاقت کا خزانہ تربوز قوت مدافعت کو بڑھانے میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق تربوز وزن کم کرنے، جلد صاف کرنے، پیٹ کے کیڑے کم کرنے اور گرمی کا توڑ کرنے میں مفید تو ہے ہیں لیکن یہ انسانی قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ تربوز کو اپنی روز مرہ غذا کا حصہ بنا لینے سے کورونا سمیت کسی بھی وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے کیونکہ تربوز سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور مضبوط قوت مدافعت کسی بھی وائرس کو شکست دے سکتی ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق تربوز ایک ایسا پھل ہے جس میں خوراک اور پانی دونوں کی کمی پوری کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس میں موجود اجزا غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں۔ اسے کھانے سے نہ صرف پیاس ختم ہوتی ہے بلکہ بھوک سے بھی نجات ملتی ہے۔ تربوز کے ایک کپ میں 46 کیلوریز ہوتیں ہیں اور اس میں وٹامن سی، اے اور کئی صحت افزا اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو جسم کے لیے بہت ضروری ہیں۔ تربوز پانی کا بہترین متبادل ہے کیونکہ اس میں پانی کی 92 فیصد مقدار موجود ہوتی ہے اسی لیے یہ جسم میں پانی کی کمی دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
تربوز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم رکھتا ہے۔ تربوز کا باضابطہ استعمال کرنے سے تربوز میں شامل پانی اور فائبر کی خاص مقدار جسم کو بھرپور غذائی حجم فراہم کرتی ہے جبکہ اس میں کیلوریز کم سے کم ہوتی ہیں جو وزن کو بڑھنے سے روکتی اور موٹاپے میں کمی کا باعث بھی بنتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق تربوز میں وٹامن سی، اے، میگنیشیم، پوٹاشیم ، وٹامن بی ون، بی فائیو اور بی سکس شامل ہوتے ہیں جو جسم کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق تربوز میں شامل کوکربیٹناسن ای اور لیوپیین کی مقدار کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔ جسم کے ایک اہم جز دل کیلئے بھی تربوز بہت مفید ہے۔ جس کے استعمال سے دل کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں دل کی بیماریاں موت کی ایک بڑی وجہ ہیں لیکن تربوز ایسا پھل ہے جو کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے اور دل کے دورہ کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق تربوز صرف جسم کے اندرونی اعضاءکے لیے ہی مفید نہیں بلکہ یہ بیرونی خوبصورتی کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ تربوز کے استعمال سے جلد اور بال خوبصورت ہوجاتے ہیں۔ بہتر نظام ہاضمہ کے لیے انسانی جسم کو دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے پانی اور فائبر، تربوز میں ان دونوں کی خاص مقدار موجود ہوتی ہے جو نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar