Home / پاکستان / بیوروکریسی کے بعد پنجاب پولیس نے بھی ایگزیکٹو الاﺅنس منظور کروالیا

بیوروکریسی کے بعد پنجاب پولیس نے بھی ایگزیکٹو الاﺅنس منظور کروالیا

بیوروکریسی کے بعد پنجاب پولیس نے بھی ایگزیکٹو الاﺅنس منظور کروالیا

کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے افسران کی تنخواہوں میں پولیس ایڈمنسٹریٹر الاﺅنس اور فکس ڈیلی الاﺅنس بڑھانے کی منظوری دےدی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بیوروکریسی کے بعد پنجاب پولیس نے بھی ایگزیکٹو الاﺅنس منظور کروالیا،پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے پنجاب پولیس کے افسران کی تنخواہوں میں پولیس ایڈمنسٹریٹر الاﺅنس اور فکس ڈیلی الاﺅنس بڑھانے کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں گریڈ 17کے پولیس افسر کی تنخواہ میں 70 ہزار ،گریڈ 18 کی ماہانہ تنخواہ میں 86 ہزار روپے ،گریڈ 19 کے پولیس افسر کی تنخواہ میں 1 لاکھ 15 ہزار ،گریڈ20 کے افسر کی تنخواہ میں 1 لاکھ 29 ہزار روپے جبکہ گریڈ 21 کے پولیس افسر کی تنخواہ میں 1 لاکھ 44 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سی پی او کی 240 پوسٹوں پر 1.2 فیصد جبکہ پولیس کی 996 فیلڈ پوسٹ پر 0.8 پی اے الاﺅنس بنیادی تنخواہ کےساتھ ملے گا ۔جبکہ پولیس افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد فکس ڈیلی الاﺅنس بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔

علاوہ ازیں فیلڈ میں کام کرنے والے گریڈ 17 کے پولیس افسر کو 49 ہزار روپے کاالاﺅنس ملے گا۔

فیلڈ میں کام کرنے والے گریڈ18 کے پولیس افسرکو60 ہزار روپے ،گریڈ19 کے پولیس افسر کو 79 ہزار روپے ،گریڈ 20کے پولیس افسر کو 88 ہزار روپے جبکہ فیلڈ میں کام کرنے والے گریڈ 21 کے پولیس افسر کو 99ہزارروپے کاالاﺅنس تنخواہ کےساتھ ملے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar