Home / انٹر نیشنل / بھارت میں مشتعل کسانوں نے 8 مارچ کو پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کردیا۔

بھارت میں مشتعل کسانوں نے 8 مارچ کو پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کردیا۔

نئی دہلی : 22 فروری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں زرعی قوانین کیخلاف کسان مظاہرین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر بھارتی پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی، راہول گاندھی نے بھی ٹریکٹر ریلی نکالی۔
بھارت میں ہونے والے مودی سرکار کے ظالمانہ قوانین کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے، مشتعل کسانوں نے 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے بھارتی پنجاب میں لاکھوں افراد نے آج بھی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کسان رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ8مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ بھارتی ریاست ہریانہ میں کسانوں نے احتجاجاً تیار فصلوں کو بھی تباہ کردیا۔
کانگریس کے سابق صدر و رہنما راہول گاندھی آج اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ٹریکٹر ریلی نکالی۔ اس دوران انہوں نے خود ٹریکٹر چلایا اس موقع پر دیگر کانگریس رہنما بھی ان کے ٹریکٹر پر موجود تھے۔ اس سے قبل راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی کا خیال طاقتور لوگوں کو مزید بااختیار بنانا ہے جبکہ ہمارا خیال کمزوروں کو بااختیار بنانا ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں، ہم عدم تشدد، مہربانی، گفتگو اور سب کی باتیں سننے پر یقین رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ 26 نومبر 2020 سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارتی میں دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں لاکھوں کسان شریک ہو چکے ہیں۔ مودی سرکار نے گذشتہ سال ستمبر میں 3 نئے زرعی قوانین منظور کیے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar