Home / انٹر نیشنل / بھارتی ریاست مہاراشٹر میں لینڈسلائڈنگ اور سیلاب سے 112افراد ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں لینڈسلائڈنگ اور سیلاب سے 112افراد ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں لینڈسلائڈنگ اور سیلاب سے 112افراد ہلاک
بمبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں موسلا دھار بارش سے مٹی کے تودے گرنے اور نشیبی علاقوں میں سیلاب سے 112 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ سینکڑوں دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے. ہندوستان کے مغربی ساحل کے کچھ حصوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 انچ تک بارش ہوئی جس کے نتیجے میں ڈیموں میں پانی بھر جانے اور سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر حکام کو لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا. مہاراشٹرا کی ریاستی حکومت کے سربراہ وزیر اعلی ادھاؤ ٹھاکرے نے صحافیوں کو بتایا کہ غیر متوقع طور پر شدید بارش کی وجہ سے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور ندیوں کا سیلاب آگیا۔ ہم ڈیموں سے پانی چھوڑنے پر مجبور ہیں ، جس کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے آباد بستیوں میں رہائش پزیر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ اور فوج ساحلی علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کررہی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar