Home / انٹر نیشنل / بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائٹ ہاوٰس کی ترجمان جین ساکی نے گزشتہ روز ایئر فورس ون پر سفر کرنے والے نامہ نگاروںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن 2024 میں دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔حالیہ دنوں میں امریکی میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ آیا 79سالہ امریکی صدر جن کی مقبولیت ڈارمائی طور پر کم ہوئی ہے کیا وہ دبارہ انتخابات لڑنے کو تیار ہو جائیں گے؟ وائٹ ہاوس کی ترجمان ساکی کا کہنا ہے کہ وہ بالکل تیار ہیں اور ایسا کرنے کا ان کا ارادہ بھی ہے۔ یہ گفتگو اس وقت ہوئی جب بائیڈن شمالی کیرولائنا کے فورٹ بریگ میں فوجیوں کے ساتھ تھینکس گیونگ تقریب کے لئے روانہ ہوئے۔صحت کے حوالے سے امریکی صدر نے اس ہفتے اپنا سب سے بڑا ٹیسٹ کامیابی سے پاس کر لیا ہے۔ انہیں وائٹ ہاوس کے ڈاکٹر سے صحت کا کلین بل جمعہ کو ایک وسیع، معمول کے چیک اپ کے بعد ملا جس کے دوران ان کے اختیارات مختصر طور پر نائب صدر کملا ہیرس کو منتقل کر دیے گئے۔وائٹ ہاوس کے معالج کیون او کونر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صدر ایک صحتمند انسان ہیں اور وہ اپنے صدارتی فرائض بشمول چیف ایگزیکٹو، ہیڈ آف اسٹیٹ اور کمانڈر ان چیف کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے لیے موزوں ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar