Home / پاکستان / ایم کیوایم کا جماعت اسلامی پر سخت حملہ، وجہ جان کر سب حیران ہو جائیں گے

ایم کیوایم کا جماعت اسلامی پر سخت حملہ، وجہ جان کر سب حیران ہو جائیں گے

ایم کیوایم کا جماعت اسلامی پر سخت حملہ، وجہ جان کر سب حیران ہو جائیں گے

ایم کیو ایم پاکستان کی سینیٹر مشتاق احمد کے سینیٹ میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو دئیے گئے ریمارکس کی سخت ترین مذمت
کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کے سینیٹ میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے دئیے گئے ریمارکس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔اراکین رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق صدر پاکستان اور ملک و قوم کے محسن کیلئے اس طرح کے الفاظ کے استعمال پر جماعت اسلامی اور سینیٹر موصوف قوم سے معافی مانگیں ماضی میں جماعت اسلامی کے امیر صدر جنرل پرویز مشرف کے برابر کھڑے ہوکر فخر سے تصاویر بنوایا کرتے تھے جماعت اسلامی سابق صدر پرویز مشرف کے دور اقتدار میں ہی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان حکومتوں کا حصہ رہی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دئیے گئے طاقتور بلدیاتی نظام میں نعمت اللہ خان ناظم کراچی رہے تھے کیا جماعت اسلامی ان حکومتوں کا حصہ رہنے پر شرمسار ہے اور عوام سے معافی کی طلبگار ہے؟ اور اگر ایسا نہیں توجماعت اسلامی منافقت ترک کرکے حقائق کا سامنا کرے اور اپنے منافقانہ رویئے پر عوام سے معافی مانگے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar