Home / پاکستان / ایم ایل ون منصوبے کے لئے کم شرح پرقرض حاصل کیاجائے گا‘ شیخ رشید

ایم ایل ون منصوبے کے لئے کم شرح پرقرض حاصل کیاجائے گا‘ شیخ رشید

ایم ایل ون منصوبے کے لئے کم شرح پرقرض حاصل کیاجائے گا‘ شیخ رشید

اس منصوبے سے ریلوے کے تمام ڈھانچے کی تشکیل نوہو گی‘وفاقی وزیرریلوے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ مین لائن ون ( ایم ایل ون)ایک انقلابی منصوبہ ہے جس سے پاکستان ریلوے کے تمام ڈھانچے کی تشکیل نوہوگی،اس منصوبے سے روزگارکے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون کسی پھاٹک کے بغیر ایک ایسی ریلوے لائن ہوگی جس سے کراچی ،لاہور اورلاہورراولپنڈی کے درمیان سفر کے دورانیے میں واضح کمی آئے گی۔لاہور ،کراچی کاسفر کم ہو کر7گھنٹے رہ جائے گا،اس سے دونوں صوبوں کے تاجروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے ریلوے کے حادثات میں بھی کمی آئے گی اور لوگوں کے لئے ڈیڑھ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیداہوں گے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے کے لئے کم شرح پرقرض حاصل کیاجائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar