Home / انٹر نیشنل / ایران کی مسلح افواج کے سابق چیف آف اسٹاف حسن فیروز آبادی 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ایران کی مسلح افواج کے سابق چیف آف اسٹاف حسن فیروز آبادی 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ایران کی مسلح افواج کے سابق چیف آف اسٹاف حسن فیروز آبادی 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی مسلح افواج کے سابق چیف آف اسٹاف حسن فیروز آبادی 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ کروناوائرس وبا میں مبتلا تھے۔ فیروز آبادی نے 1989 سے 2016 تک ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
تب سے وہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے سینئر فوجی مشیر کے طور پر تعینات تھے۔انہوں نے ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ، ایک قانون ساز ادارہ جس کا کام ایران میں انتظامی حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تنازعات کو حل کرنا ہے۔ایرانی مسلح افواج کے موجودہ چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے فیروز آبادی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔جمعہ کی صبح ایک پیغام میں باقری نے کہا کہ ملک کی قومی سلامتی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حفاظت کے مقصد کے ساتھ مرحوم کمانڈر کی انمول اور مخلص خدمات بلاشبہ یاد رکھی جائیں گی۔اسلامی انقلاب گارڈز کور (آئی آر جی سی) کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے یہ بھی کہا کہ جنرل فیروز آبادی نے 1980 کی دہائی میں ایران کے خلاف عراق کی مسلط کردہ جنگ کے دوران مخلصانہ اور دانشمندانہ کوششیں اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کی حیثیت سے جو سال گزارے تھے وہ قابل ستائش ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar