Home / انٹر نیشنل / ایران میں اینیمیٹڈ فلمز میں دیکھائے جانے والی خواتین کریکٹرز کے لیے حجاب ضروری قرار

ایران میں اینیمیٹڈ فلمز میں دیکھائے جانے والی خواتین کریکٹرز کے لیے حجاب ضروری قرار

تہران: 22 فروری ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹیلی ویژن ، سوشل میڈیا اور جرائد میں دیکھائے جانے والے خواتین کارٹون کریکٹرز کے لیے بھی حجاب کو لازمی قرار دیاہے۔
ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اینیمیٹڈ فلم انڈسٹری اور کارٹون انڈسٹری سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کارٹونز اور اینیمیڈ فلمز میں خواتین کارٹون کریکٹرز کے لیے بھی حجاب کو لازمی قرار دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای سے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں سوال کیا گیا کہ کیا اینیمیٹڈ فلمز میں خواتین کریکٹرز کے لیے حجاب ضروری ہے؟ اس کے جواب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اگرچہ اس طرح کی فرضی صورتحال میں حجاب کرنا خود سے ضروری نہیں لیکن حجاب نہ پہننے کے نتائج کو دیکھا جائے تو اینیمیشن میں حجاب کی ضرورت ہے۔ واضح رہےکہ ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد سے خواتین کے لیے حجاب کا پردہ کرنا لازمی قرار دیا گیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar