Home / انٹر نیشنل / ایران اور چین کے درمیان پائیداراعتماد علاقائی تعاون کو ترقی، استحکام اور امن میں بدل سکتا ہے، ایرانی صدر

ایران اور چین کے درمیان پائیداراعتماد علاقائی تعاون کو ترقی، استحکام اور امن میں بدل سکتا ہے، ایرانی صدر

ایران اور چین کے درمیان پائیداراعتماد علاقائی تعاون کو ترقی، استحکام اور امن میں بدل سکتا ہے، ایرانی صدر
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ یقینی طور پر ایران اور چین کے درمیان پائیدار اعتماد بین علاقائی تعاون کو ترقی، استحکام اور امن میں بدل سکتا ہے۔یہ بات ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے چینی صدر شی جین پینگ کے نام ایک پیغام میں کہی۔انہوں نے چین کے قومی دن کی 72 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ایران اور چین کے درمیان پائیدار اعتماد بین علاقائی تعاون کو ترقی، استحکام اور امن میں بدل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہائیوں میں چین کی شاندار کامیابیاں اس کی عظیم قوم کے اتحاد اور یکجہتی اور آپ جیسے دانشمند رہنماں کی موجودگی کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سیاسی ایجنڈے میں ترقی کی ترجیح کے لیے چین کی مسلسل وابستگی ایک متحد چین ، ایک عادلانہ ، بین الاقوامی نظم و ضبط اور تمام ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے مفاد کی عکاسی کرتی ہے۔رئیسی نے مزید کہا کہ ایران اور چین دو عظیم امن پسند تہذیبوں اور جامع اسٹریٹجک شراکت داروں کے طور پر اسٹریٹجک تعاون اور جیت کے تعاون کے ذریعے حقیقی کثیرالجہتی مفادات کے حصول کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یقینی طور پر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اعتماد ایک روڈ بیلٹ اقدام کے ساتھ ساتھ ایک جامع تعاون پروگرام کی شکل میں تعاون کے سیاق و سباق کو وسعت دے سکتا ہے اور بین علاقائی تعاون کو ترقی ، استحکام اور امن میں بدل سکتا ہے۔سید ابراہیم رئیسی نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے نئے باب میں ہم مختلف اقتصادی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کو دیکھیں گے۔انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر چینی عوام کی سربلندی اور چینی صدر کی کامیابی اور صحت کے لیے دعا کی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar