Home / پاکستان / انتخابات کب ہوں گے؟ نواز شریف نے اپنا فیصلہ سنا دیا

انتخابات کب ہوں گے؟ نواز شریف نے اپنا فیصلہ سنا دیا

جنرل الیکشن انتخابی اصلاحات مکمل ہونے پر ہی ہونگے،وزیراعظم، نواز شریف کی ملاقات میں اتفاق

وہ کتنے خوش قسمت ہوتے ہیں جنھیں یہ عقیدتیں اور محبتیں نصیب ہوتی ہیں ، ملاقات کی تصویر پر مریم نواز کارد عمل

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی ملاقات کے دوران اتفاق پایا گیا ہے کہ ملک میں جلد انتخابات کا کوئی امکان نہیں،جنرل الیکشن انتخابی اصلاحات مکمل ہونے پر ہی ہونگے۔وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کیلئے لندن پہنچے، جہاں پر ان کی سابق وزیراعظم سے ون اون ون ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران لیگی قائد نے سابق صدر آصف زرداری سے فون پر ہونے والی گفتگو سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی قائد نواز شریف کی ملاقات کے دوران اتفاق پایا گیا کہ ملک میں جلد انتخابات کا کوئی امکان نہیں،جنرل الیکشن انتخابی اصلاحات مکمل ہونے پر ہی ہونگے۔دوسری طرف ن لیگ کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔مریم نواز نے کہاکہ وہ کتنے خوش قسمت ہوتے ہیں جنھیں یہ عقیدتیں اور محبتیں نصیب ہوتی ہیں

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar