Home / انٹر نیشنل / امریکی ٹاپ 5 اسلحہ ساز کمپنیوں کا افغان جنگ میں 2ٹریلین ڈالرز کا بزنس، رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

امریکی ٹاپ 5 اسلحہ ساز کمپنیوں کا افغان جنگ میں 2ٹریلین ڈالرز کا بزنس، رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

امریکی ٹاپ 5 اسلحہ ساز کمپنیوں کا افغان جنگ میں 2ٹریلین ڈالرز کا بزنس، رپورٹ میں ہوشربا انکشافات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعدامریکہ کے اندر فوجی مہم کے قابل عمل ہونے پرایک طرف امریکی صدر جو بائیڈن پر تنقید ہو رہی ہے اور دوسری طرف امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے کردار کو بھی زیر بحث لایا جارہا ہے۔بران یونیورسٹی میں جنگ کی لاگت کے تخمینے کے مطابق امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ میں امریکی ٹیکس دہندگان کو 2.3 ٹریلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ اس جنگ میں 2324امریکی فوجی، 4007امریکی ٹھیکیدار اور 46,319افغانی ہلاک ہوئے۔ امریکی جنگی اخراجات کے بارے میں نئی تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس نے 2001 اور 2021 کے درمیان پانچ بڑی امریکی ہتھیاروں کی کمپنیوں – ریتھیون ، لاک ہیڈ مارٹن ، جنرل ڈائنامکس ، بوئنگ اور نارتھروپ گرومین کو 2.02 ٹریلین ڈالر ادا کئے۔ اور 2002 اور 2020 کے درمیان ان پانچوں اسلحہ ساز کمپنیوں کے لیے وفاقی فنڈنگ میں 188 فیصد اضافہ ہوا۔سیکورٹی پالیسی ریفارم انسٹی ٹیوٹ کے شریک بانی اسٹیفن سیملر نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پانچ فوجی ٹھیکیداروں نے تمام وفاقی معاہدوں میں متعین کئے گئے فنڈز کا پانچواں حصہ ہڑپ کر لیا اور تمام ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کنٹریکٹ کا ایک تہائی حصہ بھی سالانہ کھاتے رہے ہیں۔ امریکہ میں لابنگ پر خرچ ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق ان اسلحہ ساز کمپنیوں نے افغانستان پر حملے اور امریکی قبضے کے دوران 1.1بلین ڈالرز خرچ کیا۔ اسٹیٹ کرافٹ اور ڈیلی بیسٹ نے مشترکہ طور پر ایک مضمون شائع کیا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان اسلحہ ساز کمپنیوں نے امریکی پالیسی سازوں پر دبا ڈال کر افغانستان سے انخلا کی ٹائم لائن میں توسیع کروائی تھی۔ ڈائریکٹر سینٹر فار ڈیفنس انفارمیشن پراجیکٹ آن گورنمنٹ اوور سائیٹ منڈی اسمتھ برگر کا کہنا ہے کہ یہ مثال بالکل ایسی ہے جیسے لومڑی کو مرغیوں کی حفاظت پر مامور کر دیا جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar