Home / انٹر نیشنل / امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی پولیس کے مطابق گذشتہ روز ایک چھوٹا جیٹ طیارہ امریکہ کی شمال مشرقی ریاست کنیکٹیکٹ میں مکینیکل خرابی کے سبب ایک عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار دو پائلٹ اور دو مسافر ہلاک ہوگئے۔ جیٹ طیارہ نے رابرٹسن ہوائی اڈے سے صبح 10بجے ٹیک آف کیا اور اڑتے ہی ایک مینوفیکچرینگ کمپنی کی عمارت سے ٹکرا گیا۔ فارمنگٹن پولیس لیفٹیننٹ ٹم میکنزی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ طیارے کو ٹیک آف کرتے وقت ٹیکنیکل خرابی کا سامنا تھا جو اس حادثے کا سبب بنا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ سیسنا کیٹیشن 560 ایکس نامی یہ طیارہ شمالی کیرولائنا کے مانٹیو کے ڈیر کانٹی ریجنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا۔میک کینزی نے بتایا کہ طیارے میں سوار دو پائلٹ اور دو مسافر ہلاک ہوگئے۔ان کے نام فوری طور پر جاری نہیں کیے گئے۔حادثے کے نتیجے میں ٹرمپف عمارت میں کیمیکل آگ لگ گئی اور عمارت کے اندر موجود افراد معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar