Home / انٹر نیشنل / امریکی انخلاء کے بعد چین افغانستان کے بگرام ایئر بیس کو اپنے قبضے میں کرسکتا ہے ، سابق امریکی سفیرنکی ہیلی

امریکی انخلاء کے بعد چین افغانستان کے بگرام ایئر بیس کو اپنے قبضے میں کرسکتا ہے ، سابق امریکی سفیرنکی ہیلی

امریکی انخلاء کے بعد چین افغانستان کے بگرام ایئر بیس کو اپنے قبضے میں کرسکتا ہے ، سابق امریکی سفیرنکی ہیلی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق ایلچی نکی ہیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین افغانستان میں بگرام ایئر فورس کے اڈے کو جو کبھی امریکہ کے زیر استعمال تھا اپنے قبضے میں کر سکتا ہے۔ گذشتہ روز فوکس نیوز کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ روس جیسے عناصر امریکہ کے لیے درد سر ہو سکتے ہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکہ ان سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کو چین کے حوالے سے تیار رہنا چاہیے کہ وہ امریکی انخلاء کے بعد بگرام ائیر بیس کو اپنے کنٹرول میں لاسکتا ہے جس کے بعد اس کا خطے میں فوجی اثرو رسوخ مزید بڑھ جائے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ طالبان کی طرف سے ممکنہ خطرات کا کیسے سامنا کرسکتا ہے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ امریکہ کو سائبرکرائم کے حوالے سے تیاری کرنی ہو گی اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید استوار کرنا ہوگا۔ جوبائیڈن کی انخلاء کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے تھا کہ وہ اپنے اتحادیوں اعتماد میں لیتا خاص طور پر امریکہ کو اپنے اتحادی آسٹریلیا، جاپان اور بھارت کو یہ یقین دلانا ہو گا کہ وہ کسی بھی صورتحال میں ان ممالک کو مکمل حمایت فراہم کرے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar