Home / انٹر نیشنل / امارات کے ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

امارات کے ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران علاقائی، عالمی مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید آل نھیان اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے میں امن، ترقی، خوش حالی اور تمام اقوام عالم کی ترقی اور خوش حالی پر بات چیت کی۔

خیال رہے کہ 29 جون کو اسرائیلی وزارت خارجہ نے ابو ظبی میں اپنے سفارت خانے کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا تھا۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارت خانے قیام سے تل ابیب اور امارات کےدرمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

اسی روز اسرائیلی وزیر خارجہ یائیرلبید نے متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar