Home / پاکستان / الیکٹرانک گاڑیاں بنانےوالوں کو 50 فیصد سبسڈی دی جائیگی، زرتاج گل

الیکٹرانک گاڑیاں بنانےوالوں کو 50 فیصد سبسڈی دی جائیگی، زرتاج گل

الیکٹرانک گاڑیاں بنانےوالوں کو 50 فیصد سبسڈی دی جائیگی، زرتاج گل

کاون کو بغیر ڈاکٹر کی اجازت کے جانے نہیں دیا جائیگا، کمبوڈیا کی ٹیم کاون کی صحت کا معائنہ کرے گی، معاو ن خصوصی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسموگ کی وجہ گاڑیوں سے 42 فیصد مضر صحت گیس کا اخراج ہے، پاکستان میں الیکٹرانک گاڑیاں بنانے والوں کو 50 فیصد سبسڈی دی جائیگی۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ 2012 میں پاکستان سی این جی پر منتقلی میں ٹاپ پر تھا، وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ پاکستان کو گرین اکانومی بنایا جائے۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ مرغزار چڑیا گھر ہمارے حوالے کیا جائے، کمبوڈیا کی ٹیم کاون ہاتھی کےلئے آئی ہوئی ہے، کمبوڈیا کی ٹیم کاون ہاتھی کامعائنہ کریگی باہر لے جانے کے قابل ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاون کو بغیر ڈاکٹر کی اجازت کے جانے نہیں دیا جائیگا، کمبوڈیا کی ٹیم کاون کی صحت کا معائنہ کرے گی۔

زرتاج گل نے کہا کہ کاون کےساتھ ناروا سلوک پر پہلے ہی بدنامی ہو چکی ہے، جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کو چڑیاگھر کا اختیار نہیں دیا جارہا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar