Home / انٹر نیشنل / افغان حکومت کا اپنے شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

افغان حکومت کا اپنے شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

افغان حکومت کا اپنے شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) کئی مہینوں کی تاخیر کے بعد طالبان کی حکومت نے اپنے شہریوں کودوبارہ پاسپورٹ جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔پاسپورٹ آفس کے قائم مقام سربراہ عالم گل حقانی نے کابل میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ ایک دن میں 5000 سے 6000 کے درمیان پاسپورٹ جاری کریں گے اور خواتین کو خواتین شہریوں کی دستاویزات کی پروسیسنگ کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ ایسے بہت سارے افغان شہری جو ملک چھوڑ کر جانا چاہتے تھے پاسپورٹ کی عدم دسیتابی کی وجہ سے وہ ایسا کرنے سے قاصر تھے۔پاسپورٹ اجراء کے بعد وہ بھی امیگریشن کے لیے درخواستیں دے سکیں گے۔ طالبان کا کابل پر قبضے سے قبل ہی پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیری مسائل پیدا ہو چکے تھے۔ عالم گل حقانی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی کوشش کرے گی اور غیر ضروری تاخیر کا سدباب کریگی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar