Home / انٹر نیشنل / افغان جہاد کے بعد ملک میں منشیات کی لعنت آئی، وزیراعظم عمران خان

افغان جہاد کے بعد ملک میں منشیات کی لعنت آئی، وزیراعظم عمران خان

راولپنڈی۔7دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن):وزیر اعظم نے کہا کہ افغان جہاد کے بعد ملک میں منشیات کی لعنت آئی، اس مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا کیونکہ خیال یہ تھا کہ اس سے پاکستان کا نقصان نہیں ہو رہا. ناجائز طریقوں ، کرپشن اور منشیات سے حاصل ہونے والے پیسے نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ یہ پیسہ سیاست اور کرپشن کو فروغ دینے کے لئے استعمال ہوا۔

اینٹی نارکوٹکس (انسدادِ منشیات ) فورس کے ہیڈ کوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نشے کے کینسر کے خلاف ملک بھر میں تحریک چلائی جائے گی اور نئی نسل کو بچانے کے لئے معاشرے کو مل کر منشیات، جرائم اور کرپشن سے لڑنا ہے، ملک میں 70 لاکھ نواجوان منشیات کی لعنت کا شکار ہیں،سکولوں کے بچے بھی اس کے عادی ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں 70 لاکھ نوجوانوں کا نشے کا عادی ہونا انتہائی قابل تشویش ہے، یہ اتنی بڑی تعداد ہے کہ نیوزی لینڈ اور سنگا پور سمیت کئی ممالک کی آبادی بھی اس سے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں جب کوئی شخص منشیات میں مبتلا ہو جاتا ہے تو اس کی وجہ سے نہ صرف وہ بلکہ اس کا پورا گھرانہ تباہ ہو جاتا ہے۔ نشے کی وجہ سے ہی لوگ اپنے بیوی بچوں تک کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اپنے خاندانوں کو تباہ و برباد کردیتے ہیں۔ معاشرے میں منشیات کا کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سنتھیٹک ڈرگز منشیات کی نئی شکل ہے جو سکولوں اور تعلیمی اداروں میں بھی پھیل چکی ہے۔ ایسے بچے نہ تو تعلیم حاصل کر سکتے ہیں اور نہ ہی زندگی کی جدوجہد میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ چھوٹی عمر میں منشیات کے استعمال سے انہیں چھوڑنا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صرف اے این ایف منشیات کی روک تھام نہیں کر سکتی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم سے اکیلے نہیں نمٹ سکتے، پورے معاشرے کو مل کر منشیات، جرم اور کرپشن سے لڑنا ہے۔ صرف نیب یا دوسرے ادارے بہتری نہیں لا سکتی۔ کوئی بھی معاشرہ جرائم، منشیات اور کرپشن سے اجتماعی کوششوں کے ذریعے کہ قابو پا سکتا ہے ۔وزیر اعظم نے سنگاپور اور امریکا کی مثال دی جہاں کرپشن کو برداشت نہیں کیاجاتا اور معاشرہ اسے قبول نہیں کرتا۔
وزیر اعظم نے معاشرے پر زور دیا کہ منشیات اور کرپشن کے خلاف مل کر لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام متعلقہ وزارتوں پر مشتمل کونسل تشکیل دے گی تاکہ صحت، تعلیم سمیت مختلف وزارتیں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو بچانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اے این ایف میں نفری کی تعداد بڑھانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے اور متعلقہ وزارتوں کو بھی متحرک کیا جائے گا۔ منشیات کے خلاف ملک بھر میں تحریک چلے اور مل کر اس سے لڑیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar