Home / انٹر نیشنل / اس خطرے سے بچو ورنہ دنیا اورآخرت میں خوار ہو جاؤ گے، طالبان امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان حکومت کوخبردار کر دیا

اس خطرے سے بچو ورنہ دنیا اورآخرت میں خوار ہو جاؤ گے، طالبان امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان حکومت کوخبردار کر دیا

اس خطرے سے بچو ورنہ دنیا اورآخرت میں خوار ہو جاؤ گے، طالبان امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان حکومت کوخبردار کر دیا

اپنی صفوں سے حکومت مخالف افرادکو جلد نکالیں، ہیبت اللہ اخونزادہ کی طالبان کو ہدایت

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان کو ہدایت دی ہے کہ تمام سینیئرز اپنی صفوں سے حکومت مخالف افراد کو جلد نکالیں، کچھ غلط ہوا تو اس کے نتائج کے ذمہ دار سینیئرز ہوں گے.تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان کمانڈرز اور سینیئر اہلکاروں کے نام تحریری پیغام جاری کیا ہے. اپنے پیغام میں ہیبت اللہ اخونزادہ نے تحریک میں دراندازی کے خطرے سے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کمانڈر اپنی صفوں کو صاف کریں، تمام سینیئرز اپنی صفوں میں حکومت مخالف کام کرنے والوں کوشناخت کریں اور انہیں اپنی صفوں سے جلد از جلد نکالیں۔ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ بھی غلط ہوا تو اس کے نتائج کے دنیا اور آخر ت میں ذمہ دار تمام سینیئرز ہوں گے۔ طالبان امیر نے کہا ہے کہ طالبان یونٹ کمانڈروں کو اپنے اہلکاروں کے ساتھ بیٹھنے کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar