Home / شوبز / اسٹیج ڈراموں کا اسکرپٹ نہ ہونے سے کوئی یادگار ڈرامہ تخلیق نہیں ہو رہا‘ مسعود اختر

اسٹیج ڈراموں کا اسکرپٹ نہ ہونے سے کوئی یادگار ڈرامہ تخلیق نہیں ہو رہا‘ مسعود اختر

اسٹیج ڈرامے سے سکرپٹ آﺅٹ ہونے سے اصل تھیٹر کو بہت نقصان ہوا ‘ مسعود اختر
اگر رقص نا گزیر ہے تو کیا ڈرامے میں جو رقص پیش کیا جاتا ہے وہ بھی ضروری ہے ‘ا نٹر ویو میں گفتگو

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے سے سکرپٹ کے آﺅٹ ہونے سے اصل تھیٹر کو بہت نقصان ہوا ہے ،کئی سال گزرنے کے باوجود کوئی بھی یادگار ڈرامہ تخلیق نہں ہوا ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں اور میرے جیسے بعض دوسرے لوگ اسٹیج ڈرامے کے خلاف ہیں بلکہ تھیٹر ڈرامے کےلئے جتنی آواز ہم نے بلند کی ہے موجودہ دور میں کسی نے نہیں کی ۔

ہم ہمیشہ اصلاحی تھیٹر کی بات کرتے ہیں جسے منفی انداز میں لیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنم جنم کی میلی چادر ، گھنگروں گرا شریفوں میں ، بشیرا ان ٹربل ، سکسر اور شرطیہ مٹھے جیسے اسٹیج ڈراموں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے اور اس کے بعد ایسی کامیابی کسی کے حصے میں نہیں آئی ۔

انہوں نے کہا کہ معیاری سکرپٹ اسٹیج ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔

رقص کے حوالے سے سوال کا جوا ب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رقص اےک خوبصورت آرٹ ہے ، اگر رقص نا گزیر ہے تو کیا ڈرامے میں جو رقص پیش کیا جارہا ہے وہ بھی ضروری ہے

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar