Home / پاکستان / اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ سال سے لاپتہ شہری عمران خان کی عدم بازیابی پر جبری گمشدگی کےخلاف گیارہ اگست تک ملتوی کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ سال سے لاپتہ شہری عمران خان کی عدم بازیابی پر جبری گمشدگی کےخلاف گیارہ اگست تک ملتوی کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ سال سے لاپتہ شہری عمران خان کی عدم بازیابی پر جبری گمشدگی کےخلاف گیارہ اگست تک ملتوی کر دی

ریاست ایک لاپتہ شہری کی بازیابی میں ناکام ہوگئی، جب ساری ریاست لاپتہ عمران خان کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی، تو عدالت کیا کرسکتی ہے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ سال سے لاپتہ شہری عمران خان کی عدم بازیابی پر جبری گمشدگی کےخلاف گیارہ اگست تک ملتوی کر دی ۔

جمعرات کواسلام آباد ہائی کورٹ میں پانچ سال سے لاپتہ شہری عمران خان کی عدم بازیابی پر جبری گمشدگی کےخلاف عمران خان کی والدہ نسرین بیگم کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔

وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر ، ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وحید اختر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور نمائندہ وزارت دفاع اور پولیس عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ایف آئی آر درج ہوئی ہے جبکہ رپورٹ میں وقت لگایا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا اس کیس کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی؟ ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس کیس کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ جو لاپتہ شخص ہے، وہ تو ابھی تک نہیں ملا، ریاست ایک لاپتہ شہری کی بازیابی میں ناکام ہوگئی، جب ساری ریاست لاپتہ عمران خان کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی، تو عدالت کیا کرسکتی ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ان سے ایک بیان حلفی جمع کرائے، یہ رپورٹ جمع کرتے ہیں جس میں نام تک نہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ رپورٹ ہی بیان حلفی ہے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی گئی

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar