Home / شوبز / اداکار محمد علی کی برسی پرسوں بروز جمعہ منائی جائیگی

اداکار محمد علی کی برسی پرسوں بروز جمعہ منائی جائیگی

شہنشاہ جذبات کا خطاب پانے والے اداکار محمد علی کی برسی بروز جمعہ منائی جائیگی
محمد علی نے زیبا بیگم سے شادی کی اوران کی جوڑی دلیپ کماراورسائرہ بانو کی طرح ایک آئیڈیل جوڑی شمار کی جانے لگی
محمد علی نے 1983ء میں فلم انڈسٹری کے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر کنارہ کشی اختیار کرلی‘ ان کی کیرئیر کی آخری فلم دم مست قلندر تھی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) فن اداکاری میں درسگاہ کا درجہ رکھنے ،فلم انڈسٹری کے ہر دلعزیز اور شنہشاہ جذبات کا خطاب پانے والے اداکار محمد علی کی15ویںبرسی بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

اداکار محمد علی کا تعلق بھارت کے شہر روہتک سے تھا ،ان کا گھرانہ بہت مذہبی تھا اور ان کے والد سید مرشد علی مرحوم امام مسجد تھے ،قیام پاکستان کے بعدخاندان کے ساتھ ہجرت کرکے پاکستان آئے اورگھر والوں کی شدید مخالفت کے باوجود فنی کیرئیر کا آغاز حیدر آباد ریڈیو سٹیشن سے بطور صداکارکیا۔

60 کی دہائی میں میں فلم چراغ جلتا رہا سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے محمد علی جلد ہی ملک کے معروف فلمی اداکاروں میں شمار کئے جانے لگے.

شہنشاہ جذبات کاخطاب پانے والے اداکار کی لاتعدادسپرہٹ فلمیں آج بھی شائقین کو ان کی یاد دلاتی ہیں۔جذباتی مکالمے ، آواز کے اتار چڑھاﺅپر مکمل دسترس اور حقیقت سے قریب تر اداکاری ان کی خصوصیات میں شامل ہیں جبکہ ناقدین انہیں ایشیائی سلور اسکرین کے عظیم فنکاروں میں شمار کرتے ہیں۔

انہوں نے زیبا بیگم سے شادی کی اوران کی جوڑی دلیپ کماراورسائرہ بانو کی طرح ایک آئیڈیل جوڑی شمار کی جانے لگی۔

انہوں نے سینکڑوںفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے دیبا بیگم ، زیبا بیگم ، شبنم، رانی ، انجمن ، شمیم آرا و دیگر اداکاراﺅں کے ساتھ کام کیا تاہم ان کی جوڑی ان کی شریک حیات زیبا بیگم کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔

ان کی مشہور فلموں میں آنسو بن گئے موتی، میرا گھر میری جنت، آگ، بہاریں پھر بھی آئیں گی،زندگی کتنی حسین ہے،سلام محبت، داغ، بازی، خاموش رہو ، توبہ ، آئینہ اور صورت ، سلاخیں، انسان اور آدمی، نوکر اورجیسے جانتے نہیں وغیرہ شامل ہیں۔ محمد علی نے 1983ء میں فلم انڈسٹری کے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر کنارہ کشی اختیار کرلی ۔

ان کی کیرئیر کی آخری فلم دم مست قلندر تھی۔

محمد علی مرحوم نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے علی زیب فاﺅنڈیشن کے نام سے ایک ادارہ بھی بنایا جس کے ذریعے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون فراہم کیا جاتا ہے۔ محمد علی کو ان کی شاندار کردار نگاری پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اورتمغہ امتیازسے بھی نوازا گیا۔گردوں کی بیماری کی وجہ سے محمد علی 19مارچ 2006کو دار فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar