Home / پاکستان / احتساب عدالت نے خواجہ آصف کا 13جنوری تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

احتساب عدالت نے خواجہ آصف کا 13جنوری تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

Pic29-096 ISLAMABAD: Oct29- Central Leader of Pakistan Muslim League Nawaz (PML-N) Khawaja Muhammad Asif leaving Islamabad High Court as Court on Tuesday granted bail to former Prime Minister Nawaz Sharif in the al-Azizia corruption reference, suspending his sentence for eight weeks on medical grounds. The IHC was hearing a plea seeking the suspension of former prime minister Nawaz Sharif’s sentence in the corruption reference. ONLINE PHOTO by Waseem Khan

احتساب عدالت نے خواجہ آصف کا 13جنوری تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

لاہور 31 دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا 13 جنوری تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

جمعرات 31 دسمبر کو خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثے کے الزام میں احتساب عدالت پیش کیا گیا۔ وکیل نجم الحسن نے کہا کہ اینٹی کرپشن عدالت گوجرانوالہ میں بھی 14 جنوری کو کیس ہے اس لیے تاریخ بدل دیں، جس پر عدالت نے 14 جنوری کے بجائے 13 جنوری تک ریمانڈ منظور کرلیا۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے گرفتاری کی گراؤنڈز ملزم کو دے دیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ’جی دے دی ہیں‘۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ آصف 81 کروڑ 20 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں اور يہ انکی ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔ 23 کروڑ کا فرق ہے۔

خواجہ آصف نے عدالت کو کہا کہ نیب کو کہیں کہ تاریخیں ہی درست کر لیں۔ اتنی بار ممبر پارلیمنٹ رہا اور صرف 81 کروڑ نکالا، پیسے تو کوئی زیادہ تلاش کرتے۔ خواجہ آصف کے بیان پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

#خواجہ_آصف، #احتساب_عدالت، #جسمانی_ریمانڈ، #نیب،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar