Home / انٹر نیشنل / اتراکھنڈ میں 11 ٹریکرز ہلاک ، بھارتی ایئر فورس کا ریسکیو آپریشن جاری

اتراکھنڈ میں 11 ٹریکرز ہلاک ، بھارتی ایئر فورس کا ریسکیو آپریشن جاری

اتراکھنڈ میں 11 ٹریکرز ہلاک ، بھارتی ایئر فورس کا ریسکیو آپریشن جاری

اتراکھنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی ریاست اترکھنڈ میں لمکھا گا پاس پر 17 ہزار فٹ کی بلندی پر سیاحوں سمیت ٹریکنگ کے لیے گئے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 17 ہزار فٹ کی بلندی پر انڈین ایئرفورس کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن کا آغاز 20 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔لمکھاگا پاس پر 17 ٹریکرز جس میں سیاح، پورٹرز اور گائیڈز شامل ہیں، 18 اکتوبر کو شدید برفباری اور خراب موسم کی وجہ سے راستہ کھو گئے تھے۔اب تک ریسکیو آپریشن میں 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔لمکھاگا پاس ایک سیاحتی مقام ہے تاہم ایک مشکل ترین درہ ہے۔ یہ ہماچل پردیش کو اترکھنڈ کے ساتھ جوڑتا ہے۔ریسکیو آپریشن میں انڈین ایئرفورس کے دو ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر استعمال ہو رہے ہیں۔ 22 اکتوبر کو ریسکیو آپریشن کے دوران ایک شخص کو 16 ہزار پانچ سو فٹ کی بلندی پر بچایا گیا جبکہ پانچ افراد کی لاشوں کو بھی نیچے لایا گیا۔ریسکیو ٹیم نے لاشیں پولیس کی حوالے کر دی ہیں جبکہ بچ جانے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ضلعی ہسپتال پہنچایا گیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar