Home / پاکستان / آل پارٹیز کانفرنس کے بعد نیب گردی شروع ہوگئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی

آل پارٹیز کانفرنس کے بعد نیب گردی شروع ہوگئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی

آل پارٹیز کانفرنس کے بعد نیب گردی شروع ہوگئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی

مولانا فضل الرحمان کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے، شہباز شریف کی گرفتاری کی باتیں ہو رہی ہیں

پاکستان تحریک انصاف کا ہلا گلا گروپ ایک طرف محب الوطنی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کر رہا ہے دوسری طرف اپوزیشن کی محب الوطنی کو چیلنج کر رہا ہے

سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے ورکر بن کر قانون سازی کروا رہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو بات نہیں کرنے دیتے

آرمی چیف سے نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر ملاقات ہوئی ہے جس میں نیشنل سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،، نفیسہ شاہ کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد نیب گردی شروع ہوگئی ہے، مولانا فضل الرحمان کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے، شہباز شریف کی گرفتاری کی باتیں ہو رہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف کا ہلا گلا گروپ ایک طرف محب الوطنی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کر رہا ،ہے دوسری طرف اپوزیشن کی محب الوطنی کو چیلنج کر رہا ہے،سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے ورکر بن کر قانون سازی کروا رہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو بات نہیں کرنے دیتے،آرمی چیف سے نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر ملاقات ہوئی ہے جس میں نیشنل سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،ایک وفاقی وزیر نے وزیراعظم کی ہدایت پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قومی سلامتی کے حوالے سے بات کی ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس کی گونج اور خوف حکومت کے چہروں پر عیاں ہے، کہتے تھے کہ نواز شریف اور آصف علی زداری کی تقریر نشر نہیں ہونے دیں گے لیکن ان کی تقریر پورے ملک نے دیکھی ہے۔میاں رضا ربانی کے دور میں سیکیورٹی ایجنسی کے لوگ پارلیمنٹ میں آکر بریفنگ دیتے تھے ہم ایسا ہی نظام چاہتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں سیویلین بالا دستی چاہتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پیپلزپارٹی کے چیف میڈیا کوآڈی نیٹر نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ 20ستمبر کو ایک تاریخ رقم ہوئی ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا آغاز ہوا ہے۔ اس کے بعد جو حکومت کی طرف سے جو ردعمل آیا ہے اس سے اپوزیشن کے اعلامیے کی توسیع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد نیب گردی میں تیزی آ گئی ہے اور نیب سیاسی انجنئیرنگ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ شہباز شریف کی گرفتاری کی باتیں ہو رہی ہیں اور آصف علی زرداری پر فردجرم عائد کیا جائے گا جو انہوں نے کہا تھا۔فیڈرل منسٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہلا گلا گروپ محب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کر رہا ہے جبکہ اپوزیشن کی محب الوطنی کو چیلنج کر رہا ہے۔

اے پی سی کے اعلامیے میں 1973کے آئین کے مطابق سویلین بالادستی، آئین کی حکمرانی، کمر توڑ مہنگائی، سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے ورکر بن کر قانون سازی کر رہے ہیں اور اپوزیشن کے لیڈروں کو بات نہیں کرنے دیتے ، عدلیہ کی آزادی، الیکشن اصلاحات، آزاد خارجہ پالیسی، سقوط کشمیر اور احتساب بلاتفریق ہونا چاہیے کا ذکرہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی قومی سلامتی کے ایشو پر اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے تو وزیراعظم چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں، آرمی چیف سے اپوزیشن کے رہنماؤں کی ملاقات نیشنل سیکیورٹی کے ایشو کے حوالے سے ہوئی تھی جس میں ان کو گلگت بلتستان کی سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں گلگلت بلتستان میں شفاف الیکشن کی بات ہوئی۔ کہا گیا کہ اصلاحات آنے والی اسمبلی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اس ملک کو آئین دیا اس ملک کیلیے قربانیاں دیں۔ فاٹا اور گلگت بلتستان کی بات پیپلزپارٹی نے کی۔ 2018کے منشور میں یہ چیزیں شامل ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس عوام کی خواہش کے مطابق ہوئی اوروہاں عوام کے حقوق کی بات کی گئی۔ جب تک اے پی سی کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوتا تب تک آگے بڑھتے رہیں گے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ میاں رضا ربانی کے دور میں 2008سے لے کر 2013تک سیکیورٹی ایجنسیز کے لوگ پارلیمنٹ میں آتے تھے اور بریفنگ دیتے تھے ہم ایسا ہی نظام چاہتے ہیں۔ آرمی چیف سے جو ملاقات ہوئی اس میں بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف بھی تھے وہ ملاقات صرف سیکیورٹی کے معاملات پر تھی۔ پلوشہ خان نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قومی سلامتی کے حوالے سے بات کی ہے۔ اور یہ قومی سلامتی کا ایشو دشمن ملکوں تک انہوں نے پہنچا دیا ہے۔ یہ غداری کے مرتکب ہوئے ہیں اگر کسی اپوزیشن کی جماعت سے کسی نے کہا ہوتاتو وہ آرٹیکل 6میں گرفتار ہوتا۔ اس سے قومی سلامتی کو دھچکا لگا ہے۔ان کو سات خون معاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی صورتحال یہ ہے کہ وہ تلاش گمشدہ ہیں۔ بھارت دراندازی کرتاہے تو وہ غائب ہوجاتے ہیں لیکن اپوزیشن اس حوالے سے بات کرتی ہے۔ وزیراعظم کو جرات نہیں کہ وہ اگلے مورچوں پر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی گونج حکومتی وزراءکے چہروں پر عیاں ہے۔ کہتے تھے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی تقریرنشر نہیں ہونے دیں گے لیکن تقریر نشر ہوئی اور سارے ملک نے دیکھی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar