Home / انٹر نیشنل / آسڑیلیا اپنے چہرے سے منافقانہ نقاب اتارے ، مسلمانوں کے حقوق کی پاسداری کرے، چین

آسڑیلیا اپنے چہرے سے منافقانہ نقاب اتارے ، مسلمانوں کے حقوق کی پاسداری کرے، چین

آسڑیلیا اپنے چہرے سے منافقانہ نقاب اتارے ، مسلمانوں کے حقوق کی پاسداری کرے، چین
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے منافقت پر عمل پیرا ہونے اور انسانی حقوق کے معاملے پر دوہرے معیارات رکھنے پر آسٹریلیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے چہرے پر انسانی حقوق کا منافقانہ لقاب اتارے اور مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
یہ بات گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں کی۔انہوں نے کہا ہم آسٹریلیا سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے” انسانی حقوق کے لیکچرر “کا منافقانہ نقاب اتاریں ، خود پر غور کریں اور آسٹریلیائی مسلمانوں کے انسانی حقوق کے معاملات کو پوری طرح سے نپٹائیں ، بجائے اس کے کہ وہ دیگر ممالک کو مسلمانوں کے انسانی حقوق کے لئے تشویش کا اظہار کریں۔آسٹریلیائی ہیومن رائٹس کمیشن (اے ایچ آر سی) نے حال ہی میں جاری کردہ آسٹریلیائی مسلمانوں کے بارے میں اپنی رپورٹ 2021 میںانکشاف کیا ہے کہ آسڑیلیا میں ہر چار میں سے ایک مسلمان کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اگر اس تناسب کو دیکھا جائے تو یہ آسٹریلیا میں مسلم آبادی کا 23فیصد بنتا ہے۔ زاؤ نے کہا کہ اس رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 80 فیصد جواب دہندگان نے کہا ہے کہ انہوں نے خریداری مراکز اور نماز پڑھنے کی جگہوں جیسے عوامی مقامات پر “اپنے مذہب یا نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے اور انہوں نے اسے ناگوار سلوک کا تجربہ قرار دیا ہے۔زاؤ نے زور دے کر کہا کہ کچھ آسٹریلیائی سیاستدانوں نے کچھ عرصہ کے لئے جھوٹ اور تعصب کا سہارا لیا اور چین کے سنکیانگ علاقے میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کے حالات پر تنقید کی اور چین کو بدنام کیا جبکہ وہ ایسا کرنے کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar